vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:بچوں کو ہراساں کرنے میں ملوث محکمہ تعلیم کا ملازم گرفتار

0

نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 42 کے عملے نے بچوں کو ہراساں کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں محکمہ تعلیم کے پینتس سالہ  افسر کو  گرفتار کر لیا۔گرفتاری 11 اپریل 2024 کو عمل میں آئی۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 110 کے عملے کو  رووز ویلیٹ ایونیو کے علاقے میں آن ڈیوٹی پولیس افسر  پر حملہ کر کے  زخمی کرنے والے ملزم کی تلاش ہے،واقعہ 8 اپریل 2024 کو رونما ہوا۔نیویارک پولیس  کے تھانہ نمبر 9 کے عملے کو 112 ایسٹ الیونتھ اسٹریٹ پر33 سالہ شخص کو ڈکیتی  مزاحمت پر ذخمی کرنیوالے 2 ملزمان کی تلاش ہے،ملزمان متاثرہ شخص سے پہنا گیا  زیور اور نقدی  لے کر فرار ہو گئے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 5 کے عملے کو 13 فروری 2024 44 ہینری اسٹریٹ سے لاپتہ ہونیوالے 38 سالہ شخص کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر  46کے عملے کو  برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہونیوالے 71 سالہ شخص کی تلاش ہے ، نوئس لیویس 10 اپریل 2024  سے لاپتہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.