vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستا ن: آرمی چیف نے میراں شاہ اور اسپین وام نے جوانوں کے ساتھ عید منائی

0

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میراں شاہ اور اسپین وام کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ سپہ سالار نے قوم کےلیے جوانوں کی غیر متزلزل لگن اور خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارک باد بھی پیش کی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کے منظر نامے پر بریفنگ دی گئی جس میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔سپہ سالار نے امن کے تحفظ کے لیے اجتماعی ضرورت پر زور دیا اور امن کے لیے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے کہا قربانیوں کے بعد ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے لیے سازگار ماحول بنایا جائے  اور خطے کو غیر مستحکم کرنے والے مخالف عناصر کے خلاف چوکس رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.