vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین:چاند رات تقریب میں اہم شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

0

تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اے سی ایم ڈبلیو کی کاوش کو سراہا

امیرکن کونسل آف منارٹی وومن کے زیر اہتمام  بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر چاند رات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی اور اے سی ایم ڈبلیو کی کاوش کو سراہا۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز، ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین، نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر عدیل رانا ، کوپو کے سربراہ محمد رضوی اورامریکن آفیشلز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں چاندرات اور عید کی مناسبت سے کپڑوں جیولری  اور مہندی کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ تقریب کا آغاز  زکر الہی سے کیا گیا۔بعد ازاں امریکی و پاکستانی ترانے بجائے گئے۔تقریب میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انکے لئے دعا بھی کی گئی۔تقریب میں فلسطینی نغمے بھی شامل کئے گئے۔اس موقع پر امیرکن کونسل آف منارٹی وومن کی سربراہ بازہ روحی کا کہنا تھا  کہ  مسئلہ فلسطین ہمیشہ سے حل طلب رہا ہے لیکن ہم اپنی عید کی خوشیوں میں فلسطینی بھائیوں کو نہین بھولے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔تقریب میں اے سی ایم ڈبلیوکے ممبران کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔امریکی آفیشلز نے بازہ روحی اور انکی ٹیم کو  انکی خدمات کے اعتراف میں سائیٹیشنز بھی دیں۔اس موقع پر نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ انسپکٹر کے عہدے تک ترقی پانے والے پاکستانی نژاد عدیل رانا کو بھی سائیٹیشن دی گئی۔امریکی آفیشلز نے بازہ روحی اور انکی ٹیم کو اس شاندار تقریب کے انعقاد اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے  تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں اے سی ایم ڈبلیو کی جانب سے امریکی آفیشلز کو سوینئیرز بھی دئیے گئے۔نیو یارک میں پاکستان کےقونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے  بازہ روحی اور انکی ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب ہے جہاں کمیونٹی کے افراد اور امریکی آفیشلز  سب ایک جگہ موجود ہیں۔چاند رات کی مناسبت سے تقریب میں کپڑوں جیولری اور  دیگر اشیاء کےلگائے گئے اسٹالز سے شریک افراد نے خریداری بھی کی،اس موقع پر بچوں کا فینسی ڈریس شو بھی کروایا گیا اور بہترین لباس پہننے پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔بازہ روحی اور انکی ٹیم نے تقریب کے حاضرین اور امریکی آفیشلز کا  تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا  جبکہ تقریب کے حاضرین نے  اے سی ایم ڈبلیو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے  انھیں مبارکباد پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.