نیویارک میں غنڈوں نے بزرگوں،خواتین کا کردیا جینا محال
دندناتے پھرتے غنڈوں سے شہری،دکاندار،تاجر اور گھر بھی غیر محفوظ
نیو یارک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی گر فتاری2 اپریل کو عمل میں آئی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 13 کاعملہ 541 ایونیو پر ایک 23 سالہ خاتو ن پر حملہ کر نے والے ملز م کو تلا ش کررہی ہے پولیس نے ملزم کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کردیں۔نیو یارک پو لیس کے تھا نہ نمبر 5 کے عملے کو 75 ایسٹ براڈوے پر واقع دکان میں $80,000 مالیت کے زیورات کی چو ری میں ملو ث ملزمان کی تلا ش ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 1 کے عملہ کو 206 فرنٹ سٹریٹ پر 67 سالہ مرد پر حملہ کر کے فرار ہو نے والے ملزم کی تلا ش ہے۔نیو یارک پولیس کا تھانہ نمبر 61 کا عملہ 3645 نوسٹرینڈ ایونیو میں واقع اپنی رہائش گاہ سےلا پتہ ہو نے والے شحص کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 40 کے عملے نے 30 سالہ شحص کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کیلیے مدد کی اپیل ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 112 کا عملہ 68 ایونیو اور 108 اسٹریٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کیلیے سرگرم ہے۔نیو یارک پولیس کے تھا نہ نمبر 48 کے عملے کوا یسٹ ٹریمونٹ اور ویسٹ فارمز سب وے اسٹیشن پر ایک 26 سالہ نو جوان کیسا تھ چوری کی واردات میں ملو ث ملزما ن کی تلا ش ہے ۔نیویارک پو لیس کے تھا نہ نمبر 115 کا عملہ 33 سالہ شخص کیسا تھ37 ایو نیو اور 84 اسٹریٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 120 کے عملے کو بس میں سوار سترہ سالہ لڑکی کو ہراساں کر نے والے ملزم کی تلاش ہے پو لیس نے ملزم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مدد کی اپیل کردی ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 33 کے عملے کو ٹرین میں سوار 25 سالہ لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کر نے والے ملزم کو تلاش ہے۔ نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 48 کے عملے کو 851 ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو کے اندر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم کی تلاش ہے۔نیویارک پو لیس کے تھانہ نمبر 61 کے عملہ کو اپنے گھر سے با ہر 14سالہ لاپتہ ہو نے والے بچے کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 105 کے عملے نے 18 سالہ گمشدہ ہو نے والے نو جوان کی تلاش کا آغازکر دیا ہے