vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:پاکستانی نژاد پولیس انسپکٹر عدیل راناکے اعزاز میں عشائیہ

0

نیو یارک کے علاقے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات  کریم وٹو اور راؤ شہریار کی جانب سے پاکستانی نژاد پولیس انسپکٹر عدیل رانا اور محمد علی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی اور ان کی ترقی پر جشن  منایا گیا ۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی عدیل رانا کو  پولیس انسپکٹراور  پولیس سارجنٹ محمد علی کو لوٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ شاندارکیرئیر کے حامل عدیل رانا اب تک واحد پاکستانی ہیں جن کو انسپکٹر  کے عہدے سے نوازا گیا ہے ۔ عدیل رانا اور محمد علی کی پروموشن کے سلسلے میں کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات  کریم وٹو اور راؤ شہریار کی جانب سے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب منعقد کی گئی ۔جہاں دونوں آفیسرز کی ترقی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔اس سے قبل عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ جبکہ  نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس سارجنٹ محمد علی کو لوٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ تقریب میں کمیونٹی کے دوست احباب نے شرکت کی۔ میزبانوں نے مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کمیونٹی نے دونوں افسران کے لئے نیک خواہشات کا بھی  اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.