vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل حملہ:کہنے کو پُرسکون مگر تہران مخمصے شکار

0

ایران نے ایرانی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کا انتقام لینے کا اعلان کیا

اسرائیل نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرکے ایران کو اشتعال  دلایا ہے  اوراسرائیل نےمزاحمت کی نشانی سمجھے جانے والے  کو سخت دھچکا پہنچایا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے کو تباہ کر دیا گیا جس میں قدس فورس کے دو کمانڈروں کے ساتھ ساتھ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی اس شاخ کے پانچ دیگر ارکان جاں بحق ہو گئے۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے سفارت خانے کے ضلع مزہ کے قلب میں جو کچھ بچا تھا وہ ملبے کا ڈھیر تھا اور سابقہ عمارت کے دروازے پر "ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن” کا نشان تھا۔ فضائی حملے کے نتیجے  میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔واضح رہے کہ  جنوری 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے  قاسم سلیمانی جاں بحق ہوئے تھے ۔اس حملے کو "تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کنونشنز کی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے "عالمی برادری” سے مطالبہ کیا کہ وہ ان "مجرمانہ اقدامات” کا "سنگین ردعمل” دے جو اسرائیل نے کیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف ردعمل اور سزا کی نوعیت کا فیصلہ کرے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کےمطابق امریکی حکومت کو ایک اہم پیغام بھیجا گیا ہے امریکہ کو اپنی ذمہ داریاں قبول کرنی چاہئیں”۔”دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا جسے بین الاقوامی قوانین کے تحت ایرانی علاقہ تصور کیا جاتا ہے، اسرائیل نے  کارروائی کرکے ایران کوایک کونے میں ڈال دیا ہے۔ ماضی کے تعلقات کے اصول اب مکمل طور پر فرسودہ ہو چکے ہیں۔ رد عمل ظاہر کرنا اب تہران کے لیے کوئی آپشن نہیں رہا ہے۔کہنے کو پرسکون مگر تہران مخمصے کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.