vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈیاناپولس کے مال کے باہر فائرنگ سے6بچوں سمیت7افراد زخمی

0

ڈپٹی چیف پولیس تانیا ٹیری کو فائرنگ کے واقعہ پر تشویش ،واقعہ کی تحقیقات شروع

پولیس کے مطابق انڈیاناپولس کے مرکز میں ایک مال کے باہر فائرنگ سے 6بچوں سمیت7افراد زخمی ہوئے ہیں ۔انڈیانا پولس کے پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ انہیں رات ساڑے گیارہ بجے گولیوں کی آوازیں سنائی دی اس دوران پولیس کی نفری ۔ اور سرکل سینٹر مال کے باہر  پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع پر اہلکاروں نے 6 افراد کو گولی لگنے سے زخمی ہوتے دیکھا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان تھیں جس کے فوری بعد زخمیوں کو ہنگامی طور پر  طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا  اور ساتواں شخص جس کی عمر 18 سال سے کم تھی وہ زخمی حالت میں خود ہی ہسپتال پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ6کی حالت بہتر ہے ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی چیف آف آپریشنز تانیا ٹیری نے فائرنگ پرگہری تشویش کا اظہار کیا کہا کہ ایک بار پھر ہمارے سامنے ایسی صورتحال ہے جہاں نوجوان اسلحے کے استعمال سے روکنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسے رکنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو دیکھا ہے جو قریبی شہر کے علاقے میں گھنٹوں تک گردش کرتے ہیں ۔انہوں نےوالدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں؟  تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں  پولیس نے بتایا کہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.