ڈکیتوں نے نیویارک کے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا
آئے روز شہری اور دکاندار ڈکیتوں کا ہدف بنے ہوئے ہیں
نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر40 کے عملے نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے ویسٹ چیسٹر ایونیو پر 46 سالہ خاتون کے قتل میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر70 کے عملے کو47 ایم سی کیور پلیس کے سامنے 33 سالہ مرد کو قتل کر نے والے دو ملزمان کی تلا ش ہے پولیس نے دونوں ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں۔نیو یارک پولیس کے 44 کے عملے کو 70 سالہ شحص کیساتھ اینڈرسن ایونیو اور جیروم ایونیو کے قریب ڈکیتی کی وا ردات میں ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 72 عملے کو 4872 ایونیو کے قریب ایک ستائیس سالہ مرد پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 62 کے عملے نے رہائشی عمارت میں آگ لگانے والے33 سالہ تخزیب کار کو گرفتار کر کے فرد جرم عائد کردی۔