نیو یارک شہری حکومت نے ای-بائیک کی حفاظتی مہم شروع
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اورمحکمہ ٹرانسپورٹیشن نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ای-بائیک کے استعمال سے متعلق گیٹ اسمارٹ بی فور یو اسٹارٹ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا مقصد نئے اور غیر تجربہ کار ای-بائیک رائیڈرز کو شہر کی بائیک لینز کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی معلومات فراہم کرنا ہے۔نیو یارک کے محکمہ ٹرانسپورٹ کےنئے اعداد و شمارمیں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ برس روایتی سائیکلوں کے مقابلے میں ای بائیک رائیڈرز کی تعداد تقریباً تین گنا زیادہ تھی۔نیو یارک ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیشنرکا کہنا ہے کہ اس کیمپین کامقصد سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنا ہے۔شہری حکام کے مطابق شہر ی ہفتہ وار کم از کم ایک مرتبہ ای-بائیک پر سواری کرتے ہیں۔اور انکی بڑھتی ہوئی تعداد کت باعث نیو یارک ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای بائیک لینز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ڈبل وائیڈ لینز متعارف کروائی، جو شہر کی سڑکوں پر بڑھتے ہوئے سائیکلسٹس کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ شہری حکام کے مطابق رواں برس ان اقدامات کے باعث شہر میں ای بائیک کے حادثات میں خاصی کمی وقع ہوئی ہے لیکن انھیں مزید کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔