vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایرک ایڈمز کا رمضان المبارک کے احترام میں افطار ڈنر کا اہتمام

0

 نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  نیویارک سٹی میں مقیم مسلمان کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور مسلم مہینے رمضان المبارک کے تقدس کے احترام میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں مئیر ایرک ایڈمز سمیت اعلیٰ سرکاری حکام اورمسلم کمیونٹیز کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں افطار ڈنر سے  خطاب میں سٹی مئیر ایرک ایڈمز نےمسلم کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے افطار ڈنر میں شرکت کرنے  والوں کا شکریہ ادا کیا اور مقدس مہینے رمضان کی مبارکباد دی،نیویارک کا مئیر آفس مختلف کمیونٹیز کے اہم مذہبی و ثقافتی تہواروں کے مواقع پر ایسی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے،  مسلم کمیونٹی کے لیے خصوصی طور پر  افطار ڈنر میں ہلال فوڈ کا انتخاب کیا گیا تھا، مسلم کمیونٹی کے لیے نماز مغرب کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.