vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے محکمے نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی 23 سالہ آن ڈیوٹی ملازمہ کو حراست  میں لے لیا،خاتون پر حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام ہیں۔نیو یارک پولیس  کے تھانہ نمبر 79 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمے نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی 23 سالہ آن ڈیوٹی ملازمہ کو حراست میں لیا ہے،خاتون پر حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام ہیں۔جازمین بیلارڈو کی گرفتاری 17 مارچ کو عمل میں آئی۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 72 کے عملے کو  35تھ اسٹریٹ پر واقع کاروباری مرکز پر ڈکیتی میں ملوث  50 سالہ ملزم کی تلاش ہے ، ملزم 4800 ڈالرز لاگت کی اشیاءکی ڈکیتی میں مطلوب ہے،نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 78 کے عملے کو 4تھ ایوینیو پر جانی حملے کے واقعے میں ملوث  ملزمان کی تلاش ہے، واقعے میں 19 سالہ لڑکی جان سے گئی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کے عملے کو مورس ایوینیو پر قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے ، واقعے میں 47 سالہ شخص جان سے گیا، مقتول کی شناخت برونکس کے رہائشی ایلیکسس رمریز کے نام سے ہوئی۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 67 کے عملےنے کلارکسن ایوینیو کے علاقے میں جھگڑے کے دوران قتل کرنے والے 30 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ، جھگڑا پارکنگ کرنے پر ہوا، جبکہ مقتول کی شناخت 61 سالہ ڈینیس کے نام سے ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.