vosa.tv
Voice of South Asia!

تھانے میں موجود چرس کو چوہے غذا سمجھ کر کھا گئے

0

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں پولیس تحویل میں موجود چرس کو چوہے غذا سمجھ کر کھا گئے۔پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں چوہوں، لال بیگوں اور دیمک کی بہتات ہے۔محکمہ پولیس عارضی طور پر کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کیلئے منظوری حاصل کر رہا ہے جبکہ نئے ہیڈ کوارٹر کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پولیس چیف نے ہیڈ کوارٹر کی ابتر حالت پر کہا کہ یہ عمارت 1968 میں تعمیر ہوئی، جراثیم کش اسپرے نہ ہونے اور چوہوں کی بہتات کے سبب میزوں پر ان کی غلاظت بھی موجود ہوتی ہے۔پولیس چیف نے بتایا کہ ہماری تحویل میں موجود چرس بھی چوہے کھا گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.