vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر نیویارک کی مسلمانوں کے ساتھ الصفاء اسلامک سینٹر میں افطار

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ منصف صرف خدا کی ذات ہے ، اگر میں لوگوں کے صحیح اور غلط کا فیصلہ کروں تو میرے دل میں غصہ جنم لے گا۔ یہ بات انھوں نےنیویارک میں الصفا اسلامک سینٹر میں منعقدہ افطار ڈنرسے خطاب میں کہی۔قبل ازیں مئیر ایرک ایڈمز نے ایڈ ریڈج اسٹریٹ پر قائم السفاء اسلامک سینٹر کا دورہ کیا اور مسلم کمیونٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی انسان کو  اسکے رنگ مذہب یا لباس کو لیکر اپنا فیصلہ صادر نہیں کرنا چا ہیے ۔ ہمیں یہ ا ختیار حاصل نہیں کہ کسی بھی انسان  کےظاہری عمل کو دیکھ کر اس کے کردار سے متعلق کوئی فیصلہ کریں، یہ اختیار صرف پر وردگار کا ہے ۔افطار میں این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کےصدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، مسلم گیونگ بیک کے فاؤنڈر محمد باہی سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔ محمد باہی نے خلیفہ دوئم حضرت عمر کا ایک قول نقل کیا کہ میری خواہش ہے کہ آپ لوگ جان سکیں کہ میرے دل میں آپ لوگوں کے لیے کیا ہے۔اس موقع پر اسلامک سنیٹر کے پیش امام نے مئیر کو    سائیٹیشن پیش کی جو انہو ں نے پڑھ کرسنائی ۔بعد ازاں اذانِ مغرب ہوئی تو مئیر ایرک ایڈمز دروزے داروں کیسا تھ افطا ر میں شر یک ہو ئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.