vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کینڈل وژل اور دعائیہ تقریب

0

رمضان کی آمد پر لانگ آئی لینڈ ناساو کاؤنٹی کے مرکزی دفتر کےسامنے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کینڈل وژل اور دعائیہ  تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طوفانی موسم اور شدید سردی کے باوجود بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے  لانگ آئی لینڈ ناساؤ  کاؤنٹی کے مرکزی دفتر کےسامنے منعقدہ دعائیہ تقریب کی سربراہی  علی مرزا   کر رہے تھے۔طوفانی موسم اور شدید سردی کے باوجود بچوں اور خواتین نے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کینڈل وژل اور دعائیہ کا تقریب میں شرکت کی۔شرکاء دوران احتجاج شیم آن اسرائیل کے نعرے بھی لگاتے رہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی مرزا کا کہنا تھا کہ  احتجاج کا مقصد رمضان المبارک کے دوران  غزہ میں سیز فائر  کا مطالبہ ہے اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو نومبر میں بائیڈن ہمارے ووٹوں  سے محروم ہو جائیں گے۔تقریب میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے فلسطینی بھائئیوں بہنوں اور سب سے زیادہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں ،شدید سردی طوفانی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر سیلابی صورتحال تھی مگر ہم نے آنا ضروری سمجھا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ ایک طرف تو امریکی حکومت غزہ  میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہار کرتی ہے لیکن دوسری جانب وہی حکومت اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت بھی فراہم کر رہی ہے۔شرکاء نے فری فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.