vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے ایک اور شہری حکومت کے ملازم کو دبوچ لیا

0

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے 33 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یا رک پولیس کے تھانہ نمبر44  کے عملے کو ایک 38 سالہ مرد کی تلاش ہے جو آن ڈیوٹی ایم ٹی اے ملازم کو ویبسٹر ایونیو کے علاقے میں درمیان بس اسٹاپ پر حملہ کر کے فرا ر ہو گیا ۔نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے 33 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر5  کے عملے کو لافٹے اسٹریٹ کی حدود میں  راہگیر کو  راستے میں گاڑی سے کچلنے  والے ملزم کی تلا ش ہے۔نیو یارک کے  تھانہ نمبر 108کے عملے کو ایک 34 سالہ راہگیر  خاتون کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک کے  تھانہ نمبر110 کے عملے کو  ہیمپٹن اسٹریٹ  پر  رونما  ہوئی ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم افراد مطلو ب ہیں۔نیو یارک پولیس  کے تھانہ نمبر  32  کے عملے نے 147 اسٹریٹ پر قتل کی واردات میں ملو ث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم اٹھائیس سالہ شحص کے قتل میں ملوث تھا ۔نیو یارک کے سیٹرل پارک تھا نے کے عملے کو 30 سالہ خاتون کیساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ملوث 20 سے 25 سالہ ملز م کی تلاش ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات NYPD کے مین ہٹن اسپیشل وکٹمز اسکواڈ کے ذریعے کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.