مطلوب ملزمان کی گرفتاریاں نیوپارک کے لیے چیلنج
جرائم میں ملوث شہری حکومت کے2 ملازمین گرفتار
نیویارک پولیس نے شہر کی مختلف وارداتوں میں ملوث شہری حکومت کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مددطلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 47 کے عملے نے شہری حکومت کےمحکمہ این وائے پی ڈی آگژیلری پولیس کے 33 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر غیر قانونی اقدام کا الزام ہے۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 83 کے عملے نے شہری حکومت کےمحکمہ این وائے پی ڈی آگژیلری پولیس کے43 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر44 کی حدود میں240 ویسٹ 167 اسٹریٹ پر 38 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ واقعہ یکم مارچ کو پیش آیا۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر26 کے عملے کو ہنری ہڈسن پارک وے ویسٹ 114 اسٹریٹ پر 4 ملزمان کی تلاش ہے جو 29 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون کو آتشیں اسلحہ دکھاتے ہوئے انکی سرمئی 2024 بی ایم ڈبلیو سیڈان لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر44 کا عملہ ویسٹ 165 اسٹریٹ ووڈی کریسٹ ایونیو پر واقع اپارٹمنٹ میں داخل ہونے اور 27000$ مالیت کا سامان چوری کرنے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 30 جنوری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 61 کا عملہ 57 سالہ خاتون کو تلاش کر رہا ہےانہیں آخری بار28 فروری کو دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر69کا عملہ ایونیو جے ایسٹ 87 اسٹریٹ پر واقع اپارٹمنٹ سے 35800$ مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر48 کے عملے نے 22 فروری کو 2415 آرتھر ایوینیو پر چوری کے الزام میں 33 سالہ ملزم کو تھانہ نمبر 50 کی حدود سے گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر108 کے عملے نے 17 فروری کو کوئینز پلازہ پر 31 سالہ سخص پر حملہ کرنے کے الزام میں 65 سالہ ملزم کو تھانہ نمبر 107 کی حدود سے گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر5 کا عملہ ایسٹور پلیس سب وے اسٹیشن کی طرف جانے والی 6 ٹرین میں 25 سالہ شخص کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 2 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر114 کا عملہ براڈوے 33 اسٹریٹ پر ہم جنس پرست مردوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 8 فروری کا پیش آیا۔نیو یارک مڈٹاؤن ساؤتھ تھانے کی پولیس پین سب وے اسٹیشن پر اے ٹرین میں 27 سالہ ہم جنس پرست شخص کو ہراساں اور حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ یکم مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر66 کا عملہ 211 ایوینیو ایم پر 24 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں 5 نامعلوم افراد کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 29 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر44 کا عملہ 15 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 28 فروری کو دیکھا گیا تھا۔