vosa.tv
Voice of South Asia!

جرائم کےخاتمے کے لیے تمام کمیونٹی کےساتھ کام کرناچاہتے ہیں،کارلوس نیویس

0

پاکستانی کمیونٹی کے صحافیوں کو رئیل ٹائم کرائم سینٹر کا بھی تفصیلی دورہ کروایا گیا

نیویارک سٹی پولیس کے ڈپٹی کمشنر پبلک انفارمیشن کے اسسٹنٹ کمشنر کارلوس نیویس نے کہا ہے کہ ہم جرائم کے خاتمے کے لیے تمام کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کے صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔نیویارک سٹی پولیس کے شعبہ اطلاعات ونشریات( ڈی سی پی آئی )نے پاکستانی کمیونٹی کے صحافیوں کے ساتھ پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا۔تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کارلوس نیویس  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ نیویارک شہر میں مقیم تمام کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو  استوار کیا جائےاور جرائم کے خلاف سب مل کر کام کریں۔اس موقع پر پاکستانی صحافیوں کو رئیل ٹائم کرائم سینٹر کا بھی تفصیلی دورہ کروایا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈی سی پی آئی میں پاکستانی نژاد لوٹیننٹ شاہد مرزا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستانی صحافیوں اور ایتھنک میڈیا کو معلومات کی فراہمی میں جو شکایات ہیں انھیں  بھی دور  کیا جاسکے۔تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے صحافیوں  نے ڈی سی پی  آئی کی ٹیم سے مختلف سوالات کیے۔اس موقع پر  ڈیٹیکٹیو اسکواڈ میں سارجنٹ سپر وائزر  زاہد محمود نے بریفنگ دی اور بتایا کہ جرم چھوٹاہو یاسنگین نوعیت کا  ، ایک بار ہمیں معلومات مل جائے تو مجرم  کو دبوچنا مشکل نہیں رہتا۔رئیل ٹائم کرائم سینٹر جرائم کی روک تھام  کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جو سانحہ نائن الیون کے بعد قائم کیا گیا تھا،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ میں جائے وقوعہ  سے  بنیادی معلومات سب سے پہلے اس سینٹر کو ملتی ہے اور اس کا مجرموں کی تلاش اورگرفتاری میں کلیدی کردار  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.