بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقدس مقام پر پُوجا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سمندر کی گہرائی میں قدیم دوارکا شہر کے مقام پر پُوجا کی۔ ہندوؤں کے نزدیک دوارکا بھگوان کرشن کا شہر تھا جو اب ڈوب گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اپنے تجربے اور تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نریندر مودی پانی کے اندر گئے اور پُوجا کے لیے بیٹھ گئے۔زعفرانی کرتہ اور پاجامہ پہنے، سر پر بحریہ کی ٹوپی کے ساتھ، نریندر مودی نے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مورپنکھ بھی پکڑے ہوئے تھے جو وہ سمندر میں غوطہ لگانے کے دوران اپنے ساتھ لے کر گئے۔اپنے اس سفر میں انڈین وزیراعظم نے غوطہ خوروں والا ماسک پہنا ہوا تھا جس پر انڈیا کا جھنڈا چھپا ہوا تھا۔مہابھارت میں دوارکا شہر کا ذکر بھگوان کرشنا کی سلطنت کے طور پر کیا جاتا ہے اور یہ ایسی جگہ بسایا گیا تھا جہاں دریائے گومتی بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کرشنا کی موت کے بعد شہر پانی کے اندر چلا گیا تھا۔