vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی اور پاکستانی پولیس کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز

0

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، کل 26 فروری سے میچز شروع ہوں گے۔

کراچی : (رپورٹ : علی عباس ) کرکٹ کا جنون امریکا میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ( این وائے پی ڈی ) میں شامل  پاکستانی  افسران  پر مشتمل کرکٹ ٹیم براستہ  دبئی سے کراچی پہنچ گئی ۔سندھ پولیس کے افسران نے مہمانوں کا استقبال  کیا۔ زیادہ تر  کھلاڑی پہلی بار کراچی آئے ہیں اور خاصے خوش دکھائی دیے۔این وائے  پی ڈی کرکٹ ٹیم کے صدر احمد چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ  پولیس اور مقامی کلب کے ساتھ  کل  26 فروری سے تین ٹی  ٹوئنٹی میچز کا آغاز ہوگا،   اگلا  پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا  وہاں ایک میچ  ہے جس کے بعد 4 سے 7 مارچ کو لاہور میں پنجاب پولیس،  ایف بی آر  اور مقامی کلبس کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔ٹیم کے  کپتان اسد کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی محبت  ہمیں  وطن  کھینچ  لائی،  ہر شہر کی مہمان نوازی مشہور ہے، امید ہے  اچھا وقت گزرے گا اور بہت مزہ آئے گا۔نیویارک  پولیس کی کرکٹ   ٹیم  میں گیانا سے تعلق رکھنے والے  کھلاڑی بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ کہتے ہیں ہیں  اچھے مقابلے ہوں گے ۔نیویارک پولیس کی کرکٹ  ٹیم کے صدر احمد چوہان  کا کہنا ہے کہ کافی عرصے  سے کوشش تھی  کہ پاکستان  جائیں او رکرکٹ  کھیلیں ، امید ہے اس سے دو طرفہ  لاء انفورنسمنٹ  ایجنسیوں کے درمیان  کرکٹ  کو مزید فروغ   ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.