نامور اداکار سلمان خان کا والدہ سے محبت کا اظہار
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان شارجہ میں ایک کرکٹ لیگ کا میچ دیکھنے کے لیے پہنچے۔اس موقع پر سلمان خان کے بھائی سہیل خان، بہن ارپیتا اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔سلمان خان نے اسٹیڈیم میں موجود اپنی والدہ کو بہت عزت دی اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔بالی ووڈ اداکار نے اپنی والدہ کو بوسہ بھی دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں سلیبریٹی کرکٹ لیگ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔