vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نےخاتون سمیت2 مطلوب ملزمان دھرلیے،دیگرکی تلاش جاری

0

23فروری کو ملنے والی لاش کی شناخت نیمورین میری کے نام سے ہوئی

نیو یارک پولیس کی کوششیں رنگ لائیں 2 سال قبل ہونے والے قتل کی واردات میں ملوث 28 سالہ ملزمہ  کوگرفتار کرلیا ہے ۔خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔نیو یارک پولیس  تھانہ نمبر43 کے عملے نے 28 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ پر 21 سالہ شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔  واقعہ 3 جولائی 2022 کو  میٹ کالف ایوینیو پر رونما ہوا۔نیو یارک پولیس  تھانہ نمبر 32 کی حدود میں 74 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات  شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس  تھانہ نمبر 90 کے عملے نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث  58 سالہ میک نایٹ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ملزم  22 فروری کو براڈ وے پر واقع ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر32 کے عملے نے 140 برادہرسٹ ایونیو سے ملنے  والی لاش کی شناخت  ہو گئی ہے مقتولہ کی شناخت74 سالہ نیمورین میری کے نام سے ہوئی ہے وہ مین ہیٹن کی رہائشی تھیں۔ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا تھا۔نیو یارک پولیس  تھانہ نمبر46کے  عملے نے23 فروری کو گرینڈ کنکورس سب وے اسٹیشن سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں مزید پیش رفت  ہوئی لیکن  پولیس ابھی بھی ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر104 کے عملے کوہالسی اسٹریٹ ٹرین اسٹیشن پر15 سالہ لڑکی کے ساتھ ڈکیتی اور ہراسانی کے مقدمہ میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 9 فروری کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.