vosa.tv
Voice of South Asia!

لندن کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں کینیڈین شہری کو عمر قیدا کی سزا سنائی

0

مجرم نے بے گناہ خاندان کو ٹارگٹ کیا جس سے کبھی ملا ہی نہیں،جج کے ریمارکس

لندن میں مسلم خاندان کو قتل کرنے والے انتہا پسند سفید فام کینیڈین کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیتھنیل ویلٹ مین نے بے گناہ خاندان کو ٹارگٹ کیا جس سے وہ کبھی نہیں ملا تھا اور جرائم کے بعد اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا، سفید فام بالادستی پسندوں نے تعاون کرنے کی کوشش کی ہے۔جج نے کہا کہ وہ تمام مسلمانوں کی حفاظت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال کر ان کے خلاف جرم کرنا چاہتا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نیتھنیل ویلٹ مین 25 برس تک پیرول کے لیے اہل نہیں ہوگا۔یہ کیس پہلی بار تھا جب کینیڈا کی جیوری نے سفید فام بالادستی کی دہشت گردی کے بارے میں قانونی دلائل سنے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.