vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکارہ جھانوی کپور والدہ سری دیوی کے نقش قدم پر چل پڑی

0

تیلگو سپر اسٹار رام چرن اور بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اداکارہ کے والد اور نامور فلمساز بونی کپور نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ یہ جھانوی کپور کی دوسری تیلگو فلم ہوگی۔اداکارہ کی ڈیبیو تیلگو فلم دیورا جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ جونیئر این ٹی آر کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔بونی کپور نے بتایا کہ ان کی بیٹی اس وقت بہت ساری تیلگو فلمیں دیکھ رہی ہے اور اسے وہاں کام کرنا بہت پسند ہے۔فلمساز کے مطابق جھانوی کی والدہ سپر اسٹار سری دیوی نے بھی مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا تھا اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.