دیدہ زیب ساڑھی پہنے ہوئے دیپیکا پڈوکون توجہ کا مرکز بن گئیں
بالی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون دیپیکا پڈوکون بافٹا ایوارڈز 2024 میں توجہ کا مرکز بن گئیں۔اداکارہ نے رنگا رنگ تقریب میں فیشن برانڈ سبیاسچی کی دیدہ زیب اور اسٹائلش ساڑھی زیب تن کی جس کے ساتھ جھمکے بھی تھے۔دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر کو ان کی فلم دی زون آف انٹرسٹ پر بیسٹ فلم کا ایوارڈ بھی پیش کیا۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی اداکارہ نے اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو مداحوں کا رش لگ گیا اور وہ اداکارہ کے حسن انتخاب کی تعریف کررہے ہیں۔