بھارت میں ملزم نے اہلیہ کا سر تن سے جدا کردیا
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ضلع پوربا مدنی پور سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے اپنی بیوی کا سر دھڑ سے الگ کیا اور پھر سڑکوں پر کھلے عام گھومتا رہا۔ملزم کی شناخت 40 سالہ گوتم گچھیت کے نام سے ہوئی جسے علاقہ مکینوں نے بس اسٹاپ پر دیکھ کر پولیس کو طلب کیا۔ ملزم کے کپڑوں پر خون کے نشانات تھے جبکہ اس کے ہاتھ میں مقتولہ کا کٹا ہوا سر تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ گوتم گچھیت ذہنی مریض ہے جس نے گھریلو مسائل کی وجہ سے بیوی کو قتل کیا، اس نے تیز دھار آلے کی مدد سے مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا۔پولیس نے ملزم کے گھر پہنچ کر مقتولہ کی سر کٹی لاش برآمد کی اور اسے فوراً اسپتال منتقل کیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔