vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمین بوس ہوگیا

0

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی ایئرفورس کے مطابق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلے اور محفوظ رہے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حادثے کے پیچھے ممکنہ وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے زمین پر بھی کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.