الیکشن سے دستبردار ہونے والے ابرارالحق ’رانو فرام چندی گڑھ‘ لے آئے
ویڈیو میں ابرارالحق نئی ٹیلنٹڈ ماڈل کے ساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمان علی دلکش مایوں کی دلہن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ویڈیو کا آغاز ابرارالحق کے بھانجے حمزہ اسرارالحق ، ماہی علی اور ایمان علی سے ہورہا ہے۔ اس گانے کو ابرارالحق اورعاصم رضا نے لکھا ہے جبکہ میوزک کمپوزیشن ابرارالحق کی ہے۔میوزک ارینجمنٹ سرمد صدیقی کی ہے جبکہ کوریو گرافی وکی سمراٹ کی ہے، ابرار کا یہ گانا ماجد صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔اس گانے کو مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے جنہوں نے میوزک ، میلوڈی اور ویڈیو کو بیحد پسند کیا۔