vosa.tv
Voice of South Asia!

دیوالیہ زدہ سری لنکا میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

0

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اس وقت بطور صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی جب 2022 کے وسط میں ملک دیوالیہ ہوچکا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم و صدر عوامی مظاہروں کے باعث حکومت چھوڑ کر ملک سے چلے گئے تھے۔آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث پٹرول، ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر ڈیڑھ برس میں کافی حد تک قابو پالیا۔صدر رانیل وکرما سنگھے پر ملک میں انتخابات کرانے اور جمہوری عمل کے جاری رکھنے پر بھی شدید دباؤ بھی تھا جس پر آج صدر دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جنرل الیکشن 2025 میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.