vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ

0

اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بے تحاشہ پیسا خرچ کرنے پر افسوس ہے اور اگر نہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے۔ایک ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی زندگی کے دو واقعات درست کر لیں گے۔اداکار نے بتایا کہ وہ انجینرنگ نہیں کرنا چاہتےتھے، والد نے انہیں زبردستی انجینرنگ کرنے کا مشورہ دیا۔منیب بٹ دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے، شادی کے بے شمار ایونٹ اور بے تحاشہ پیسے خرچ نہیں کریں گے۔اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.