vosa.tv
Voice of South Asia!

لڑکے سے بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

0

بھارت کے شہرآگرہ میں لڑکے سے بات کرنے کے شبہہ پر باپ اور چچا نے مل کر بیٹی کو دریا میں پھینک دیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے پر کم عمر بیٹی کو دریا میں پھینک دیا۔باپ اور چچا نے 15 سالہ لڑکی کو نامعلوم لڑکے سے بات کرنے کے شبہے میں پہلے گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور بعد میں اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی، جسےطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.