vosa.tv
Voice of South Asia!

ملزمان خاتون کے گلے سے سونے کی چین کھینچ کر فرار

0

بھارتی حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں دن دہاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لی گئی۔پٹن چیرو کے امین پور میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر جاتے ہوئے خاتون کے گلے سے سونے چھین لی اور فرار ہوگئے۔واردات کے دوران خاتون اور ان کا بیٹا سڑک پر گر پڑے۔ خاتون نے شکایت کی کہ اس کے گلے میں 8 تولے کا  زیور تھا جسے نامعلوم افراد  چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.