vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت: گرمی میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا

0

گرمیوں کی آمد سے قبل ہی حیدرآباد شہر میں دھوپ کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہری بھی حیران ہیں۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجندر نگر، مہدی پٹنم، کیپرا، سرور نگر، چارمینار، جوبلی ہلز، خیریت آباد میں بھی درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔جبکہ مونڈا مارکیٹ، حیات نگر اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اگلے دو روز تک نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، لوگوں کو اس سلسلے میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.