بھارتی فلم’پشپا 2‘ 15اگست کو سینماوں کی زنیت بنے گی
نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ معروف اداکار الو ارجن کے مداح ان کی فلم پشپا ٹو کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں تاہم اب فلمساز نے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے اور سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر بھی شیئر کردیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’پشپا راج کی حکمرانی شروع ہونے میں صرف 200 دن باقی ہیں جسے 15 اگست 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔پشپا ٹو کی شوٹنگ مکمل میں ابھی تقریباً 100 روز باقی ہیں جس کے لیے ٹیم جسے مکمل کرنے کے لیے ٹیم مسلسل شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔دوسری جانب الو ارجن کی پشپا ٹو کی ریلیز کی تاریخ سامنے آنے کے بعد فلم ساز روہت شیٹی اور اجے دیوگن اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز میں تاخیر کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ پشپا ٹو کے ساتھ تصادم سے بچ سکیں۔