vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات فلسطین کی آزادی سے مشروط کردئیے

0

سعودی عرب نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ اُس وقت تک سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست نہیں مل جاتی۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس موقف سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کو اس کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.