vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت سکھ کے حسن اخلاق نے لوگوں کے دل جیت لیے

0

بارش میں نماز پڑھتے شخص کیلئے دوڑ کر چھتری لانے والے سکھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز بارش میں نماز ادا کررہا ہے، ایسے میں ایک سکھ نماز پڑھتے شخص کے سر پر بارش کے دوران چھتری لیے کھڑا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو مقبوضہ کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر اجاگر کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا جارہا ہے کہ زندگی میں انسانیت اور حسنِ اخلاق سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.