ہردیپ سنگھ نجر قتل کی تحقیقات: بھارت کا کینیڈا کیساتھ تعاون سے انکار
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل کی تحقیقات میں بھارت نے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔اس حوالے سے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے کینیڈین اخبار سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈا کے شواہد دینے تک کینیڈین تفتیش کاروں کو کوئی معلومات نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہمیں متعلقہ اور مخصوص شواہد کی ضرورت ہے، شواہد ملنے پر ہی ہم کینیڈین حکام کی مدد کرسکتے ہیں، جب تک شواہد نہ دیکھ لیں ہمارے لیے کینیڈین حکام کی مدد کرنا مشکل ہے۔سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں گذشتہ برس جون میں قتل کر دیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کہا تھا۔