vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مقررین

0

نیویارک : یومِ یکجہتی کشمیر پر نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے میں کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔کشمیر کانفرنس میں پاکستانی امریکن اور کشمیری کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاٗ سے خطاب میں قونصل جنرل عامر احمداتوزئی کا کہنا تھا کہ بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں دیگر اقلیتیوں کے لیے بھی زمین تنگ کردی گئی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اس کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کی نظامت نائب قونصل جنرل عمر شیخ کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سات دہائیاں گزر گئیں لیکن اقوامِ متحدہ اپنی ہی قرار دادوں پر عمل نہیں کروانے میں ناکام ہے ۔تقریب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط اور ظلم و جبر کے واقعات پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ اس موقع پر کشمیری رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت جتنا بھی ظلم و ستم کرلے وہ ہم کشمیریوں کے ہمت، عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا۔کانفرنس میں مختلف واقعات کو اجاگر کرنے کے  لیے ان کی تصاویری بھی آویزاں کی گئیں تھی ۔ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا میں کہیں بھی رہیں ، ہمارے دل اپنےکشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔کانفرنس کے شرکاٗ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.