بالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم بھکشک کا ٹریلر جاری
سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بینر’’ ریڈچیلیزانٹر ٹینمنٹ ‘‘ کے تحت کرائم ڈرا مہ فلم بھکشک کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم نوفروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی ۔یہ فلم ایک تفتیشی صحافی کے بارے میں ہے۔ یہ ایک گھناؤ نے جرم کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بینر’’ریڈچیلیزانٹر ٹینمنٹ ‘‘ پھر سے آگیا ہے کرائم سنیما ڈراما کے ساتھ ۹؍ فروری کو نیٹ فلکس پر جو حقیقت پر مبنی واقعات سے متاثر ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار پُلکیت ہیں۔ فلم کی کہانی ویشالی سنگھ ( بھومی پیڈنیکر)جو ایک تفتیشی صحافی کے بارے میں ہے جس نے لڑکیوں کے ایک شیلٹر ہوم میں بدسلوکی کی کہانیوں سے پردہ اٹھایا۔ سنجے مشرا ، آدتیہ سریواستو اور سائی تہمنکرجیسے اداکار بھی فلم میں نظرآئیں گے۔گوری خان اس فلم کو گورو ورما کے ساتھ پروڈیوس کررہی ہیں۔