سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران تیسری مرتبہ برف باری
سعودی عرب کے علاقے تبوک ریجن میں موسم سرما کے دوران تیسری مرتبہ برف باری ہوئی ہے جس کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔اللوز پہاڑی علاقے میں ہونے والی برف باری کے باعث سردی کی شدید بڑھ گئی ہے جبکہ دیگر شہروں دمام،ریاض،حائل سمیت دوسرے علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ برفباری کے باعث پہاڑوں سمیت ہر شہ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی ہے اور قدرت کے انتہائی خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔