امریکی اسکول میں حجاب پہنی طالبہ پر تشدد
امریکی شہر شکاگوکے ایک اسکول میں موجود ایک لڑکے نے طالبہ کو سر سے پکڑ کر نیچے زمین پر گرادیا۔معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں سعودی عرب کا سفارت خانہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، کیونکہ طالبہ کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے جو کہ 2 ماہ سے امریکا میں موجود ہے۔سعودی سفارتخانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے اور اسکول کی طرف سے اس پر خاص ایکشن نہ لیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔