vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی افریقا کا تمام ممالک سے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

0

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو فنڈنگ اور سہولت فراہم کرنے کو روکیں ۔ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات نسل کشی ہو سکتے ہیں۔بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ فیصلے کے بعد جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ تمام ریاستوں کو اسرائیل کی فوج کی مالی امداد بند کرنی چاہیے۔جنوبی افریقہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی حالت زار کا موازنہ نسل پرستی کے تحت سیاہ فام جنوبی افریقیوں سے کرتا رہا ہے جب کہ اسرائیل نے نسل کشی کے الزامات کی تردید کی ہے اور نسل پرستی کے دور سے موازنہ کو مسترد کیا ہے۔وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے یہ بھی کہا کہ انھوں نےبین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر سے ملاقات کی تھی تاکہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال کے بارے میں دوسرے ممالک کے ساتھ نومبر میں کیے گئے مشترکہ ریفرل جنوبی افریقہ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.