نیویارک میں گن وائلنس کے خاتمے کےلیے میئر نےتمام مذاہب کے اکابرین پر مشتمل گروپ تشکیل دے دیا
نیویارک سٹی میں گن وائلنس کے خاتمے کے خلاف میئر ایرک ایڈمز کے زیرِ اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کی مناسبت سے پبلک لائبریری میں منعقدہ ناشتے پر تمام مذاہب کے رہنما جمع ہوئے اور مخصوص دعا کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا۔۔۔
میئر نے 272 مذہبی رہنماوں پر مشتمل ایک وسیع گروپ متعارف کروایا ہے جو گن وائلنس کے تدارک کے لیے شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس تقریب میں مسلمان، یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کی کمیونٹی کے افراد کی بھی کثیر تعداد شریک تھی ،اس موقع پر مختلف مذاہب کے اکابرین نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق تقریب میں گن وائلنس کے تدارک اور اس سے متاثرہ ریاستی سطح پر ڈیڑھ ملین ڈالر فنڈنگ کی جائے گی جسے تین مختلف پروگرامز پر خرچ کیا جائے گا۔۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، گن وائلنس ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ، اس لیے اس کی روک تھام کے لیے سب کو مل کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا،، شہری انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ ملین ڈالر کی فنڈنگ گن وائلنس سے متاثرہ شخص یا اس کی فیملی کی مدد کی جائے گی،نوجوانوں کی تربیت، اصلاح اور رہنمائی کے لیے عوامی مقامات پر مختلف مذہبی اکابرین کے ساتھ سیشن منعقد کیے جائیں گے اور شہر کے 18 پولیس اسٹیشن اور کمیونٹی کے درمیان تعلق کو مستحکم بنانے پر کام کیا جائے گا۔دعائیں کروائیں ۔۔