vosa.tv
Voice of South Asia!

گلی میں نوجوان چاقو کے وار سے زخمی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

0

شمال مشرقی دہلی میں نوجوان کو پیچھا کرکے چاقو سے حملہ کیا گیا اور گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔نوجوان کی شناخت 25 سالہ سمیر احمد کے نام سے ہوئی، افسوسناک واقعہ 26 جنوری کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا تھا۔ویڈیو میں ملزمان کو سمیر احمد کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان احمد کو پکڑ کر سڑک کے ایک کونے میں لے گئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ایک ملزم نے تیز دھار آلے سے اس پر وار کیے۔ ملزمان جن کی شناخت بلال، سعود، فیروز اور سلیم کے نام سے ہوئی ہےجو تاحال فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق  چاروں ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.