30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل
اجیتیش سنگھ نامی شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، مذکورہ منظر اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔پولیس حکام واقعے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے کی گئی۔ڈی ایم آر سی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو سروس تقریباً 15سے 20 منٹ تک معطل رہی، جبکہ بعد میں اسے بحال کردیا گیا۔ مقتول نے خودکشی کیوں کی، اس حوالے سے حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔ جبکہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔