vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک : دو روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو کا آغاز

0

نیویارک سٹی میں دو روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو کا آغاز ہوگیا۔ جس کا مقصد مختلف ممالک کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ نیویارک سٹی میں منعقدہ دو روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں نیپال، جاپان، چائنااور  پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وفود نے اسٹالز سجالئے۔ جہاں سیاحت کا شوق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹریول اینڈ ایڈونچر شو کے منتظم جان بولیج  کا کہنا تھا کہ دو روزہ نمائش میں پاکستانی وفد کی شرکت ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سیاحت کے شوقین پاکستان کا دورہ ضرور کریں ۔ٹریول اینڈ ایڈونچر شومیں واشنگٹن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرِ مسعود احمد خان اور نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت گلگت بلتستان کے دو صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔ سفیر مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شومیں پاکستان کے طول وعرض سے لوگ شریک ہیں پوری دنیا پاکستان کے ایڈونچر ٹورازم دلچسپی لے رہی ہے کیوں کہ پاکستان میں بہت ہی اچھی مارکیٹ میں ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء غلام محمد اور ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں باالخصوص گلگت بلتستان سیاحت کا حب اور وہاں سیاحت دوست ماحول ہے۔  امریکن ایڈونچر کو زیاہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحوں میں زیادہ تر امریکن آتے ہیں۔ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں شریک نیپالی بزنس مین پیتامر گرور کا کہنا تھا کہ اگر سیاح نیپال آنا چاہیں گے تو ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نیپال بہت خوبصورت ملک ہے جہاں 848 میٹر پہاڑوں کی بلند چوٹی موجود ہے۔ شو میں شریک پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی امریکنز اور بین الاقوامی سیاحوں  کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان  میں موہن  جو دڑو اور ہڑپہ میں چار ہزار پانچ سو سال جب کہ مہرگڑھ بلوچستان میں 10 ہزار سال پرانی تاریخیں موجود ہیں۔  ٹریول اینڈ ایڈونچر شومیں مختلف ممالک کے لوگوں نے اپنے اپنے ممالک کی ثقافت کو بھی بہترین انداز میں اجاگر کیا جبکہ پاکستانی دستکاری بھی دیدہ زیب رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.