بی جے پی حکومت نےسرکاری اسکول طلبہ کو کھانے کی بنیاد پر تقسیم کر دیا
بی جے پی کی حکومت مودی کی قیادت میں بھارت میں تقسیم در تقسیم اور نفرت کے بیج بو رہی ہے اور اب اس کی ریاستی حکومت نے بھی اسکول طلبہ کو کھانے کی بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے وپوار کی اتحادی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو گوشت اور سبزی خور کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہوئے ان کے اسکول کارڈ پر الگ الگ رنگ کے شناختی نشانات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سبزی خور طلبہ کے آئی ڈی کارڈ پر سبز اور گوشت خور طلبہ کے کارڈز پر سرخ نشانات لگائے جائیں گے اور اس حوالے سے ریاستی حکومت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر نافذ کرنے کا پروگرام بنائیں۔اس سے قبل مہاراشٹر کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ بچوں کے دوپہر کے کھانے میں غذائیت والی اشیا شامل کرنے کے لیے کچھ دیگر کھانے کی چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ جو طالب علم ویجٹیرین یعنی کہ سبزی خور ہیں انہیں کیلے، اور جو طالب علم نان ویجیٹیرین یعنی کہ گوشت خور ہیں انہیں انڈے دیے جائیں گے۔ لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔