امریکا؛ خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم سے 30 بار جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف
ریاست آرکنساس کے ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر 33 سالہ ہیتھر ہیئر پر 17 سالہ طالب علم نے متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا جب کہ وہ اس وقت نابالغ تھا۔طالب علم جس کی شناخت اس کے نام کے مخفف ’’جے آر‘‘ سے ظاہر کی گئی نے گزشتہ برس اپنی خاتون ٹیچر پر 2021 سے 2022 کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔جس پر پولیس نے 33 سالہ استانی ہیتھر ہیئر کو اپریل 2023 میں حراست میں لیا تھا۔متاثرہ طالب علم نے پولیس کو بتایا تھا کہ خاتون ٹیچر سے 2021 میں سینئر ایئر کے پہلے دن ملاقات ہوئی تھی اور دو بدو ملاقاتوں کے بعد وہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھی باتیں کرنے لگیں۔متاثرہ طالب علم نے پولیس کو مزید بتایا کہ ٹیچر نے 30 بار جنسی تعلقات قائم کیے۔ طالب علم کے مطابق اب میں 18 سال سے زائد ہوگیا اور احساس ہوا کہ مجھے نابالغ ہونے پر استعمال کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور میں نفسیاتی دباؤ کا بھی شکار رہاخاتون ٹیچر نے مقدمے کی سماعت کےد وران اعتراف جرم کرلیا جس پر انھیں زیادہ سے زیادہ عمر قید یا کم سے کم 13 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔