vosa.tv
Voice of South Asia!

بلوچستان میں ہونے والی  دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، گلوبل ٹائمز کا تہلکہ خیز انکشاف

0

دی گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی طویل تاریخ  ہے بھارت  خطےمیں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے

رپورٹ کے مطابق  دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے، مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا دوسری جانب بھارتی اخبار دی ہندو بھی لکھ چکا ہے کہ  بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر ماضی میں ہندوستان کے ہسپتالوں میں اکثر جعلی شناخت استعمال کر کے علاج کی کوشش کرتا رہا ہے  چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے حوالے سے مسلسل دوہرا معیار اپناتا آیا ہے۔ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں، گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.