vosa.tv
Voice of South Asia!

متنازعہ پولیس بل ”ہاؤ مینی اسٹاپس” کی منظوری عوامی ناراضگی کا سبب بنے گی، میئر نیویا ک

0

ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اور کمیونٹی آپس میں بات چیت کریں، ایرک ایڈمز کی ہفتہ وار پریس کانفرنس

سٹی ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کےد وران ایک سوال کے جواب میں میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ عوام کو سمجھانا اور آگاہی دینا میری ذمہ داری ہے ۔میں بطور میئر عوام کو سمجھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ  میرا کام ایسے بل کو بھی دیکھنا ہے جسے میں سمجھتا ہوں کہ پاس نہیں ہونا چاہیے تو اسی لئے میں نے اپنے ویٹو کے اختیار کو استعمال کیا جب کہ یہ کام تو سٹی کونسل کے ارکان ار اسپیکر کا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب انھوں  نے سٹی کونسل کے کچھ ارکان سے بات کی تو ان میں سے کچھ نے اتفاق بھی کیااور کہا کہ ان کے حلقے کا ماننا ہے کہ یہ ایک نقصان دہ بل ہے۔  میئر ایرک ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ ہم کونسل ارکان کے ساتھ بات کرنا جاری رکھیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ یہ بل ہماری حفاظت کی بنیاد کے لیے انتہائی نقصان دہ کیوں ہے۔ اس کے بعد یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ جو چاہیں  فیصلہ کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں میئر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لوگوں کو بات چیت کرنے میں ہچکچاہٹ کا سامنا کرنا پڑے گا او راسی لیے اس بل کی منظوری عوام کی ناراضی کا سبب بنے گی ۔ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اور کمیونٹی آپس میں بات چیت کریں۔ ہم کسی کو روکنے کی وجہ پر ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.