vosa.tv
Voice of South Asia!

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو  رکنیت کی دی منظوری

0

سویڈن نے 2022 میں نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ انہوں نے یہ فیصلہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیا ہے۔صدر طیب اردگان کے حکمران اتحاد کو ترک پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ انہوں نے ہی درخواست کو منظور کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ووٹنگ کے بعد توقع ہے کہ صدر رجب طیب اردگان آنے والے دنوں میں اس بل پر دستخط کر دیں گے۔ جس کی وجہ سے 20 ماہ کی طویل تاخیر ختم ہو جائے گی۔سویڈن کے حق میں ووٹنگ سے قبل ترک پارلیمنٹ میں چار گھنٹے سے زائد بحث ہوئی۔ اس دوران ترک پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن کے سربراہ اور حکمران اے کے پارٹی کے رکن فوات اوکتے نے ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کی توسیع کی حمایت کرتے ہیں تاکہ اتحاد کی ڈیٹرنس کوششوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فن لینڈ اور سویڈن کا طریقہ کار ہمارے دوسرے اتحادیوں کے لیے ایک مثال کا کام کرے گا۔ اس کے بعد سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی بولی منظور کر لی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.